QR CodeQR Code

کراچی، نامعلوم افراد نے جماعت اسلامی کے دفتر کو نذر آتش کردیا

20 Apr 2013 14:36

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے واقعے کی مذمت کرتے ہو ئے الیکشن کمیشن اور نگراں وزیراعلیٰ سے واقعے کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے جماعت اسلامی کے دفتر کو نذر آتش کردیا۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 میں نامعلوم افراد نے سیاسی جماعت کا دفتر جلادیا۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ناظم آباد میں جماعت اسلامی کے انتخابی دفتر کو جلایا گیا، وقوع کے وقت صرف ایک کارکن آفس میں موجود تھا، ملزمان نے کارکن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ آگ لگنے سے دفتر میں موجود قیمتی فرنیچر کو شدید نقصان پہنچا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے واقعے کی مذمت کرتے ہو ئے الیکشن کمیشن اور نگراں وزیراعلیٰ سے واقعے کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 256079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/256079/کراچی-نامعلوم-افراد-نے-جماعت-اسلامی-کے-دفتر-کو-نذر-آتش-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org