0
Sunday 21 Apr 2013 12:14

سدپارہ ڈیم کے پاور ہاؤس نمبر 3 سے بجلی کی پیداوار شروع

سدپارہ ڈیم کے پاور ہاؤس نمبر 3 سے بجلی کی پیداوار شروع
اسلام ٹائمز۔ سدپارہ ڈیم پراجیکٹ کے پاور ہاؤس نمبر 3 نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے۔ اس پاور ہاؤس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت دو ہزار 360 کلو واٹ ہے۔ ایک ہزار 400 کلو واٹ پیداواری صلاحیت کا زیر تعمیر پاور ہاؤس نمبر 4 بھی اس ماہ کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ پاور ہاؤس نمبر 3 اور 4 کی تکمیل کے بعد سدپارہ ڈیم پاور کمپلیکس اپنی پوری پیداواری صلاحیت (17.36 میگا واٹ) حاصل کرلے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاور ہاؤس نمبر 1 اور 2 بالترتیب اکتوبر 2007ء اور دسمبر 2008ء سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ دونوں پاور ہاؤس اپنی تکمیل سے اب تک 140 ملین یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 256112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش