0
Sunday 21 Apr 2013 00:02
پرویز مشرف کو بھی قانون کا سامنا کرنا ہو گا

ٹانک جمعیت علمائے اسلام ف کا گڑھ ہے، مولانا فضل الرحمن

ٹانک جمعیت علمائے اسلام ف کا گڑھ ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مشرف کے دور حکومت میں وہ بھی جیلوں میں رہے ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، پرویز مشرف پر مقدمات ہیں، انہیں بھی قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ ٹانک کے علاقے ڈبرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ٹانک جمعیت علمائے اسلام ف کا گڑھ ہے، اس سیٹ پر ہم جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب انہیں ٹانک کے قومی اسمبلی کے حلقہ پر شکست سے دو چار کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں وہ بھی جیلوں میں رہے ہیں، انہیں بھی قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 256269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش