0
Sunday 21 Apr 2013 22:40

بلوچستان میں عام انتخابات کیلئے اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری

بلوچستان میں عام انتخابات کیلئے اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے 2013ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ جس کے تحت این اے 259 کوئٹہ سے 44 امیدوار، این اے 260 کوئٹہ، چاغی، نوشکی سے 40 امیدوار، این اے 261 پشین، زیارت سے 16 امیدوار، این اے 262 قلعہ عبداللہ سے 22 امیدوار، اے این 263 لورالائی، ماشکیل، بارکھان سے 22 امیدوار، اے این 264 ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ سے 10 امیدوار، این اے 265 سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی سے 23 امیدوار، اے این 266 نصیر آباد، جعفر آباد 38 امیدوار، اے این 267 کچھی، جھل مگسی سے 22 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ این اے 268 قلات، مستونگ سے 18 امیدوار، اے این 269 خضدار سے 12 امیدوار، این اے 270 آواران لسبیلہ سے 10 امیدوار، اے این 271 خاران، واشک، پنجگور سے 13 امیدوار، این اے 272 کیچ، گوادر سے 10 امیدوار، قومی اسمبلی کی 14 جنرل نشستوں کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

پی بی ون کوئٹہ ون سے 38، پی بی ٹو کوئٹہ ٹو سے 33، پی بی تھری کوئٹہ تھری سے 40، پی بی 4 کوئٹہ 4 سے 31 امیدوار، پی بی 5 کوئٹہ 5 سے 51 امیدوار، پی بی 6 کوئٹہ 6 سے 50 امیدوار، پی بی 7 زیارت سے 15، پی بی 8 پشین ون سے 15 امیدوار، پی بی 9 پشین ٹو سے 19 امیدوار، پشین تھری سے 18 امیدوار، پی بی 11 قلعہ عبد اللہ ون سے 28 امیدوار، پی بی 12 قلعہ عبد اللہ ٹو سے 19 امیدوار، پی بی 13 قلعہ عبد اللہ تھری سے 27 امیدوار، پی بی 14 لورالائی ون سے 20 امیدوار، پی بی 15 ماشکیل سے 10 امیدوار، پی بی 16 لورالائی ٹو سے 13 امیدوار، پی بی 17 بارکھان سے 11 امیدوار، پی بی 18 شیرانی، ژوب سے 4 امیدوار، پی بی 19 ژوب سے 23 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح پی بی 20 قلعہ سیف اللہ سے 12 امیدوار، پی بی 21 سبی سے 19 امیدوار، پی بی 22 ہرنائی، سبی سے 15 امیدوار، پی بی 23 کوہلو سے 20 امیدوار، پی بی 24 ڈیرہ بگٹی سے 9 امیدوار، پی بی 25 جعفر آباد ون سے 21 امیدوار، پی بی 26 جعفر آباد ٹو سے 30 امیدوار، پی بی 27 جعفر آباد تھری سے 31 امیدوار، پی بی 28 نصیر آباد ون سے 35 امیدوار، پی بی 29 نصیر آباد ٹو سے 39 امیدوار، پی بی 30 بولان ون سے 24 امیدوار، پی بی 31 بولان ٹو سے 16 امیدوار، پی بی 32 جھل مگسی سے 10 امیدوار، پی بی 33 خضدار ون سے 8 امیدوار، پی بی 34 خضدار ٹو سے 15 امیدوار، پی بی 35 خضدار تھری سے 6 امیدوار، پی بی 36 قلات ون سے 19 امیدوار، پی بی 37 قلات ٹو سے 15 امیدوار، پی بی 38 مستونگ کوئٹہ سے 20 امیدوار عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

اسی طرح پی بی 39 چاغی ون سے 11 امیدوار، پی بی 40 نوشکی سے 18 امیدوار، پی بی 41 آواران سے 7 امیدوار، پی بی 42 پنجگور ون سے 6 امیدوار، پی بی 43 پنجگور ٹو سے 3 امیدوار، پی بی 44 لسبیلہ ون سے 6 امیدوار، پی بی 45 لسبیلہ ٹو سے 12 امیدوار، پی بی 46 خاران سے 14 امیدوار، واشک سے 7 امیدوار، پی بی 48 کیچ ون سے 6 امیدوار، پی بی 49 کیچ ٹو سے 5 امیدوار، پی بی 50 کیچ تھری سے 8 امیدوار اور پی بی 51 گوادر سے 9 امیدوار سال 2013ء میں صوبائی نشستوں کیلئے مدمقابل ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سلطان سید سلطان بایزد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام تر مشکلات کے باوجود حتمی فہرستوں کی تیاری کو بروقت مکمل کرلیا ہے۔ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے سیاسی و جمہوری قوتوں اور عوام کا تعاون درکار ہے۔

خبر کا کوڈ : 256277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش