0
Tuesday 11 May 2010 13:17

جنرل کیانی سے ملاقات میں”ڈو مور “کا مطالبہ نہیں کیا،جنرل میک کرسٹل

جنرل کیانی سے ملاقات میں”ڈو مور “کا مطالبہ نہیں کیا،جنرل میک کرسٹل
 واشنگٹن:افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل اسٹینلے میک کرسٹل نے کہا ہے کہ انھوں نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے کے لیے نہیں کہا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل میک کرسٹل کا کہنا تھا کہ انھوں نے جنرل کیانی سے ملاقات میں ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا البتہ ان سے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ مزید کارروائیاں کرنا امریکا کی پالیسی ہے۔ان کی اس بات کو غلط طور پر پیش کیا گیا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔ 
امریکی جنرل ان رپورٹس پر تبصرہ کر رہے تھے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا اسلام آباد پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ مئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کو شمالی وزیرستان تک بڑھائے۔میک کرسٹل نے کہا کہ انھوں نے نیویارک ٹائمز اسکوائر کار بم حملے کی کوشش کے واقعے کی مذمت کی تھی،جس میں پاکستانی طالبان ملوث ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کے خلاف کارروائیوں میں بڑی جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کیا قیمت ادا کی ہے،اس کے متعدد فوجی شہید ہوئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ حقیقتاً اچھا ہو گا کہ انھیں سمجھیں اور ان کا اعتراف کریں۔جنرل میک کرسٹل کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان ایک دوسرے سے جدا ہیں،لیکن مکمل طور پر لاتعلق نہیں ہیں۔




خبر کا کوڈ : 25641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش