0
Sunday 21 Apr 2013 20:15

باجوڑ، خاتون خود کش بمبار کا حملہ، 4 افراد جاں بحق

باجوڑ، خاتون خود کش بمبار کا حملہ، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی میں خاتون خود کش بمبار نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کے مرکزی دروازے پر حملہ کیا،جس کے نتیجہ میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق خود کش حملے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اسد سرور کا کہنا تھا کہ باجوڑ ایجنسی میں خودکش حملہ آور خاتون تھی۔ خود کش حملے کے بعد ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ باجوڑ ایجنسی میں دوسری تمام ایجنسیوں کی نسبت امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں ہر وقت سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات ہوتے ہیں۔ اور معمولی سے واقعے پر بھی گرینڈ سرچ آپریشن کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ واحد ایجنسی ہے جہاں مکمل طور پر حکومت کی رٹ قائم ہے۔
خبر کا کوڈ : 256504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش