0
Sunday 21 Apr 2013 20:53

پرویز مشرف کی تذلیل خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے، چوہدری شجاعت حسین

پرویز مشرف کی تذلیل خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے، چوہدری شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ میں جلد بازی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، کسی ادارے یا فرد کی تذلیل خطر ناک صورت حال اختیار کرسکتی ہے۔ مسلم لیگ ق کے صدر اور سینیٹر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بنیادی مسائل کے حل کیلئے سوچنا چاہیئے ورنہ کوئی فاتح نہیں ہوگا، تمام متعلقہ صاحبان پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ میں ایسے اقدامات سے باز رہیں، پرویز مشرف پر غداری کے مقدمے میں جلد بازی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پرویز مشرف کی ذات کا مسئلہ نہیں، پنڈورا باکس کھل جائے گا، کسی ایک فرد یا ادارے کی تذلیل خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ ایک بہت حساس معاملہ ہے جس کے بڑے اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں انتخابی مہم عروج پر ہے جلد بازی میں اس طرح کے کسی بھی اقدام کا وقت نہیں، کیونکہ یہ قومی مفاد اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اس لیے ماضی کے ہاتھوں یرغمال بننے کی بجائے ہمیں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اکٹھے ہو کر مستقبل کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی مخالفت کی ہے کیونکہ کسی ایک فرد یا ادارے کی تذلیل خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے خبردار کیاکہ ہم سب کو اپنے ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کے وسیع تر مفاد اور بھلائی کے بارے میں سوچنا ہے ورنہ یہاں کوئی فاتح نہیں ہو گا بلکہ سب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 256517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش