QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلہ پر بم حملہ، 3 اہلکار جاں بحق

21 Apr 2013 22:14

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق جب فوجی قافلہ کھجوری کے علاقے میں ایک پل سے گزر رہا تھا تو اس کے نیچے نصب بم پھٹنے سے قافلے میں شامل ایک ٹرک تباہ ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر بم حملے میں تین فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق بم حملہ اتوار کو ہوا اور بنوں سے میران شاہ جانے والا قافلہ اس حملے کا نشانہ بنا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق جب یہ فوجی قافلہ کھجوری کے علاقے میں ایک پل سے گزر رہا تھا تو اس کے نیچے نصب بم پھٹنے سے قافلے میں شامل ایک ٹرک تباہ ہو گیا۔ یہ ریمورٹ کنٹرول بم تھا اور اس حملے میں تین فوجی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ جنہیں بنوں کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 256541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/256541/شمالی-وزیرستان-میں-فوجی-قافلہ-پر-بم-حملہ-3-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org