0
Monday 22 Apr 2013 08:06

شام، سرکاری افواج کے حملے میں سینکڑوں دہشتگرد ہلاک

شام، سرکاری افواج کے حملے میں سینکڑوں دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شام میں حزبِ اختلاف کے کارکنوں کے مطابق حکومتی افواج نے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک قصبے پر قبضے کی کارروائی کے دوران سینکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ حزبِ اختلاف کے کارکنوں کے مطابق شامی افواج نے جدیدات الفضل کے قصبے پر حملہ کیا جو کہ پانچ دن تک جاری رہا جسکے دوران شدید لڑائی ہوئی۔ شام کی سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق اس قصبے میں’ حکومتی افواج نے دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب شامی حکومت کی افواج دمشق کے جنوب اور مشرق میں باغیوں کے قبضے سے بعض علاقوں کو خالی کروانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

لندن میں قائم شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم، ایس او ایچ آر کے مطابق انہوں نے 80 افراد کی شناخت کی ہے جنہیں جدیدات الفضل میں ہلاک کیا گیا۔ تنظیم نے ان ہلاکتوں سے متعلقہ ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ ان میں سے بعض کو قتل کیا گیا اور اس کا کہنا ہے کہ 250 ہلاکتوں تک کی اطلاعات ہیں۔

روئٹرز نے قریبی علاقے سے ایک کارکن کے حوالے سے بتایا ہے کہ 85 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ خیال کیا جارہا ہے کہ ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ حکومتی خبر رساں ادارے سانا نے اس علاقے میں لڑائی کی تصدیق کی ہے۔ نیز شام کی سرکاری خبر رساں ادارے ثنا کے مطابق اس قصبے میں’ حکومتی افواج نے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور یورپ سمیت پوری عرب دنیا، ترکی اور اسرائیل سب ملکر دنیا بھر سے دہشتگردوں کو جمع کرکے شامی حکومت کو گرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیکن دوسال سے جاری یہ جنگ اب انکے توقعات کے خلاف ثابت ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 256611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش