QR CodeQR Code

پرویز مشرف کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی، آل پاکستان مسلم لیگ

22 Apr 2013 10:07

اسلام ٹائمز: حلقہ این اے 53 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز مشرف بہت جلد عوام میں ہوگا۔ اس قوم کو پرویز مشرف جیسے دلیر لیڈر کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنرل پرویز مشرف قوم کو اندھیروں سے نکالنے کا جذبہ لیکر آئے ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا پیٹرول ڈیزل اور اشیاء خوردو نوش میں کنٹرول اور ٹیکسلا میں باالخصوص ترقیاتی کام انکے مرہون منت ہیں جسکی وجہ سے تمام شہری اور مزدور خوشحال رہا اور آج حالت یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح خطے کے ملکوں میں سب سے زیادہ ہے جنرل مشرف کا دور ہر لحاظ سے تھا۔ سابقہ حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی ملک اظہر محمود گجر نے ڈھوک وجن میں اپنے خطاب کے دوران کیا کہ اس موقع پر زاہد علی کاظمی، اور سید یوسف علی کاظمی نے بھی خطاب کیا جبکہ سید واجد حسین شاہ، امداد حسین شاہ، نیئر شاہ، مجاہد حسین شاہ، بابر شاہ کے علاوہ کثیر تعداد نے علاقہ عمائدین نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ میرا الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوام کے احساس محرومی دور کرنا ہے ووٹ کا استعمال کرتے وقت غور کریں سوچ سمجھ کر انتخاب کریں۔ پرویز مشرف بہت جلد عوام میں ہوگا انکو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ اس قوم کو پرویز مشرف جیسے دلیر لیڈر کی ضرورت ہے اور یہ آپ کی ووٹ سے ممکن ہے 11مئی کو وہ ووٹ دے کر کامیاب کریں۔


خبر کا کوڈ: 256632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/256632/پرویز-مشرف-کو-انتخابات-سے-باہر-رکھنے-کی-سازش-کامیاب-نہیں-ہو-گی-آل-پاکستان-مسلم-لیگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org