QR CodeQR Code

بھٹو ازم آج بھی پاکستان میں طاقت رکھتا ہے، فہمیدہ مرزا

23 Apr 2013 00:06

اسلام ٹائمز: صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بدین پی پی پی کا مضبوط قلعہ ہے اور اس ضلع کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیئے ہیں، اس بار بھی عوام ہمارا ہی ساتھ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھٹو ازم آج بھی پاکستان میں طاقت رکھتاہے، بے نظیر بھٹو اور قائد عوام کے نظریہ کو آج بھی پاکستان میں پزیرائی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا اور عوام کے لئے اپنی جان دے دی جبکہ ان ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی صاحبزادی اور ہماری قائد بے نظیر بھٹو نے بھی اپنی جان قربان کرکے ثابت کردیا کہ بھٹو خاندان عوام کے لئے جیا اور انہی کے لیے شہید ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بدین پی پی پی کا مضبوط قلعہ ہے اوراس ضلع کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیئے ہیں، اس بار بھی عوام ہمارا ہی ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 256897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/256897/بھٹو-ازم-آج-بھی-پاکستان-میں-طاقت-رکھتا-ہے-فہمیدہ-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org