0
Tuesday 23 Apr 2013 00:20

عراقی سرحد پر 2 ہزار سے زائد پاکستانی 5 دن سے بےیار و مددگار

عراقی سرحد پر 2 ہزار سے زائد پاکستانی 5 دن سے بےیار و مددگار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے عراق جانے والے ہزاروں زائرین ایران عراق سرحد پر پھنس کر رہ گئے، 5 روز سے زائرین کو عراق میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، سرد موسم کی وجہ سے کئی افراد بیمار ہونے لگے۔ ایران عراق سرحد پر پھنسے 2 ہزار سے زائد زائرین میں بچے، بوڑھے، خواتین اور معذور افراد شامل ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ ویزے کی میعاد برقرار ہونے کے باوجود عراقی حکام کربلا جانے کی اجازت نہیں دے ر ہے۔ زائرین 5 دن سے ایران عراق سرحد پر بےیار و مددگار بیٹھے ہیں، ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہو گئیں ہیں۔ دوسری جانب ویزا فراہم کرنے والی ٹریول ایجنسی کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کے ویزے پر 600 سے زائد زائرین سفر کر رہے ہیں، معاملے پر عراق میں اپنے ایجنٹ سے بات کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایران اور عراق میں سفارتخانوں کو حقائق جاننے اور ہر ممکن مدد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 256900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش