QR CodeQR Code

افغانستان، پکتیا میں خودکش دھماکہ، 3 جاں بحق 12 زخمی

23 Apr 2013 08:55

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں نیٹو سیکیورٹی کمپنی کے لئے کام کرنے والے دو نوجوانوں کوطالبان نے اغوا کرکے ایک کی ٹانگ اور دوسرے نوجوان کا بازو کاٹ ڈالا، جبکہ پکتیا میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 12 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع جانی خیل میں ایک خودکش بمبار نے شہر کے مصروف ترین علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں تین شہری ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پکتیا کے گورنر نے دھماکے کا الزام طالبان پر عائد کیا اور کہا ہے کہ طالبان افغانستان کے دشمن ہیں جو عام شہریوں کو قتل کررہے ہیں۔ 

دوسری جانب طالبان نے نیٹو کی مدد کرنے والے ایک شخص کی ٹانگ اور دوسرے کا بازو کاٹ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں نیٹو سیکیورٹی کمپنی کے لئے کام کرنے والے دو نوجوانوں کوطالبان نے اغوا کرلیا۔ دونوں میں سے ایک کی ٹانگ اور دوسرے نوجوان کا بازو کاٹ ڈالا اور بعد میں سڑک پر پھینک دیا۔ صوبہ ہرات کے پولیس سربراہ نور خان نیک زاد نے کہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے اس سے پہلے اتوار کو صوبہ غزنی میں صبح سویرے طالبان پولیس چوکی پر اس وقت حملہ کر دیا جب ایک اہلکار چوکی کے باہر پہرہ دے رہا تھا جبکہ باقی سوئے ہوئے تھے۔ طالبان نے تقریبا 9 اہلکاروں کو ہلاک اور انکی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس چیف فضل احمد تولواک کا کہنا ہے کہ پہرہ دینے والے اہلکار کے مبینہ طور پر طالبان سے تعلقات تھے، حملے کے بعد وہ اہلکار طالبان کے ساتھ چلا گیا۔


خبر کا کوڈ: 256951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/256951/افغانستان-پکتیا-میں-خودکش-دھماکہ-3-جاں-بحق-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org