QR CodeQR Code

امریکا کا ترکی کو یورپی یونین کا رکن بنانے کا مطالبہ،فرانس نے مسترد کردیا

6 Apr 2009 11:29

امریکی صدربارک اوباما نے ترکی کو یورپی یونین کا رکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جسے فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے فوری طور پر مسترد کردیا ہے۔جمہوریہ چیک کے شہر پراگ میں ہونے والے امریکا یورپی یونین کے اجلاس میں امریکی صدر بارک اوباما


 پراگ ... امریکی صدربارک اوباما نے ترکی کو یورپی یونین کا رکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جسے فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے فوری طور پر مسترد کردیا ہے۔جمہوریہ چیک کے شہر پراگ میں ہونے والے امریکا یورپی یونین کے اجلاس میں امریکی صدر بارک اوباما نے یورپی ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں رکن ملکوں میں اضافہ جاری رکھنا چاہیے اور ترکی کو اپنے رکن کے طور پر قبول کرلینا چاہئے۔ جبکہ فرانس نے ترکی کو یورپی یونین کا رکن بنانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کا کہنا ہے کہ ترکی کو رکنیت دینے کا فیصلہ یورپی یونین کو کرنا ہے امریکا کونہیں ۔ترکی ایک اہم اور بڑا اسلامی ملک ہے۔اس کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کی یورپی یونین میں رکنیت کی مخالفت کریں گے۔ترکی کے ساتھ ممبر شپ کی بجائے بہترین پارٹنر شپ قائم کرنے کے حق میں ہیں۔ دوسری جانب ترک وزیر اعظم طیب اردگان نے امریکی صدر کی جانب سے یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 2570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/2570/امریکا-کا-ترکی-کو-یورپی-یونین-رکن-بنانے-مطالبہ-فرانس-نے-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org