0
Wednesday 12 May 2010 13:25

امریکی دھمکیاں،پاکستان کیخلاف انتہائی خطرناک سازشیں ہو رہی ہیں،اسلم بیگ

امریکی دھمکیاں،پاکستان کیخلاف انتہائی خطرناک سازشیں ہو رہی ہیں،اسلم بیگ
 لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق مسلح افواج کے سابق چیف جنرل مرزا اسلم بیگ نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن سے معذرت کا رد عمل ٹائمز سکوائر ڈرامہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ذمہ داران کی پاکستان کو دھمکیاں ہماری افواج پاکستان اور حکومت کےلئے بڑا چیلنج ہیں۔لہٰذا کوئی معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی بجائے،کور کمیٹی کے بجائے پارلیمنٹ کو بروئے کار لاتے ہوئے مضبوط فیصلہ کیا جائے اور اس پر ثابت قدم رہا جائے تو سازش خودبخود دم توڑ جائیگی اور امریکی ذمہ داران بھی اپنے طرز عمل پر نظرثانی پر مجبور ہو جائینگے۔ 
مرزا اسلم بیگ نے ٹائمز سکوائر کے واقعہ اور امریکی طرز عمل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکہ سے اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے بعد وطن واپسی جنرل کیانی نے واضح کر دیا تھا کہ ”پاکستانی فوج شمالی وزیرستان میں جنوبی وزیرستان کی طرح آپریشن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور نہ ہی سرحدوں کے پار امریکہ اور نیٹو کی فوج کے ساتھ مل کر آپریشن کرنے کی ضرورت ہے“۔ اس جواب سے امریکہ کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور پاکستان پر دباو بڑھانے کے لئے ٹائمز سکوائر کا ڈرامہ رچایا گیا ہے اور حکومت پاکستان پر دباو ہے اور دھمکی دی جا رہی ہے۔یہ دھمکی افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے،بھاگ رہا ہے،لیکن بھاگتے ہوئے افغانستان کو ایک بار پھر خانہ جنگی کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔جس کی لپیٹ میں کل پاکستان بھی آجائے گا۔پاکستان کے خلاف خطرناک سازشیں ہو رہی ہیں جن سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان نے مل کر حکمت عملی تیار کرنا ہے۔پڑوسی ملک ایران اور افغانستان کی مزاحمتی قوت سے مل کر اسٹرٹیجک مزاحمت کے تصور کو ایک عملی شکل دینے کی اشد ضرورت جس قدر آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی اور اگر معذرت خواہانہ رویہ اختیار کیا گیا تو پاکستان کی سلامتی کو بہت بڑے خطرات کا سامنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 25708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش