QR CodeQR Code

مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، کسی جماعت یا امیدوار کے حامی نہیں، امریکہ

23 Apr 2013 19:01

اسلام ٹائمز: اسلام آباد سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت عمل کے نتیجہ میں بننے والی ہر حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیں گے۔


 اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں کسی خاص جماعت یا امیدوار کا حامی نہیں، وہ جمہوریت عمل کے نتیجہ میں بننے والی ہر حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہے گا۔ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام نے ہی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ کرنا ہے۔ امریکہ پاکستان میں انتخابی عمل کے ذریعے سول اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کا حامی ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ انتخابات میں کسی ایک خاص جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کر رہا، انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ انتخابات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ وہ جمہوریت عمل کے نتیجہ میں بننے والی ہر حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 257204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257204/مستقبل-کی-قیادت-کا-فیصلہ-پاکستانی-عوام-نے-کرنا-ہے-کسی-جماعت-یا-امیدوار-کے-حامی-نہیں-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org