QR CodeQR Code

سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی

23 Apr 2013 21:27

اسلام ٹائمز: آئی جی اسلام آباد بن یامین کے مطابق پچاس کلو گرام بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو کسی بھی بڑی عمارت کو تباہ کرنے کے لئے کافی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہائوس کے قریب سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچا لیا ہے۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہائوس کے قریب گاڑی نمبر کیو ایم 749 کو مشکوک جانتے ہوئے تھانے منتقل کیا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کے دروازوں اور پچھلی نششت میں بارودی مواد چھیایا گیا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ آئی جی اسلام آباد بن یامین کے مطابق پچاس کلو گرام بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو کسی بھی بڑی عمارت کو تباہ کرنے کے لئے کافی ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی فارم ہائوس کے قریب سے برآمد ہوئی۔ گاڑی کے مالک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واقعے کے بعد چک شہزاد فارم ہاؤس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور چیک پوسٹس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 257246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257246/سابق-صدر-پرویز-مشرف-کے-فارم-ہاؤس-قریب-بارود-سے-بھری-گاڑی-پکڑی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org