0
Wednesday 24 Apr 2013 01:17

ناقص سیکیورٹی کے باعث تاحال انتخابی مہم شروع نہیں کر سکے، میاں افتخار

ناقص سیکیورٹی کے باعث تاحال انتخابی مہم شروع نہیں کر سکے، میاں افتخار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ناقص سیکیورٹی کے باعث وہ تاحال انتخابی مہم شروع نہیں کر سکے۔ ایک نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے مجھے جو پانچ پولیس اہلکار سیکورٹی کی غرض سے فراہم کیے ہیں وہ تربیت یافتہ نہیں۔ اس سے قبل میری سیکورٹی پر ایلیٹ فورس کے چار تربیت یافتہ گارڈ تھے۔ جو مجھے واپس ملنے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقص سیکورٹی اور سنگین دھمکیوں سے انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔ باچا خان مرکز پر بھی نامناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ٹیلی فون کے ذریعے یا لوگ خود آ کر مل رہے ہیں اور اس طرح میں انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 257317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش