QR CodeQR Code

ناقص سیکیورٹی کے باعث تاحال انتخابی مہم شروع نہیں کر سکے، میاں افتخار

24 Apr 2013 01:17

اسلام ٹائمز: سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ باچا خان مرکز پر بھی نامناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ٹیلی فون کے ذریعے یا لوگ خود آ کر مل رہے ہیں اور اس طرح میں انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ناقص سیکیورٹی کے باعث وہ تاحال انتخابی مہم شروع نہیں کر سکے۔ ایک نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے مجھے جو پانچ پولیس اہلکار سیکورٹی کی غرض سے فراہم کیے ہیں وہ تربیت یافتہ نہیں۔ اس سے قبل میری سیکورٹی پر ایلیٹ فورس کے چار تربیت یافتہ گارڈ تھے۔ جو مجھے واپس ملنے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقص سیکورٹی اور سنگین دھمکیوں سے انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔ باچا خان مرکز پر بھی نامناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ٹیلی فون کے ذریعے یا لوگ خود آ کر مل رہے ہیں اور اس طرح میں انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 257317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257317/ناقص-سیکیورٹی-کے-باعث-تاحال-انتخابی-مہم-شروع-نہیں-کر-سکے-میاں-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org