0
Wednesday 24 Apr 2013 04:50

پیپلزپارٹی ایک تحریک اور جذبے کا نام ہے، یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی ایک تحریک اور جذبے کا نام ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پانچ سال پارلیمنٹ کوجمہوری اندازمیں چلایا۔ گیارہ مئی کو جنوبی پنجاب صوبے کی حامیوں اور مخالفوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ملتان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئے۔ ہمیشہ عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار میں آئے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی ایک تحریک اور جذبے کا نام ہے۔ پارٹی قیادت نے عوام کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آمریت کیخلاف جیلیں کاٹیں اور صعوبتیں برداشت کیں۔ جلسے سے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی، سید علی موسی گیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 257325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش