0
Wednesday 24 Apr 2013 04:56

سکروٹنی کے نام پر اداکارائیں اہل اورعلما نااہل قراردے دیئے گئے، مولانا فضل الرحمن

سکروٹنی کے نام پر اداکارائیں اہل اورعلما نااہل قراردے دیئے گئے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسکروٹنی کے نام پر ڈرامے ہوئے ہیں، ریٹرننگ آفیسرز نے اداکاروں کو نیک بنا دیا جبکہ ہمارے علما کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم میں ختم بخاری کی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیاست میں طاقت اورگولی کا استعمال نہیں ہونا چاہئیے، ہم بھی مشرف کے دور میں جیلوں میں رہے اب ان کا معاملہ عدالت میں آگیا ہے عدالت ہی مشرف کا فیصلہ کرے گی، انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں بھی کوئی قانون سے بالاتر نہیں تھا، اب بھی نہیں ہونا چاہئیے، ان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے اپنے لئے خود حالات ایسے پیدا کئے ہیں، خود ہی آگ لگائی جا کا ردعمل ان کے لئے مشکل کا باعث بن رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 257331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش