QR CodeQR Code

مشرف کے گھر کو سب جیل بنانے کی بجائے اڈیالہ جیل منتقل کرنا چاہئے تھا، جاوید ہاشمی

24 Apr 2013 04:46

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے صدر کاکہنا تھا کہ نئے پاکستان کی تشکیل کی منزل پر پہنچ کر قوم کو خوشی کی نوید دینگے، موروثی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی، امریکی ایجنڈا اب پاکستان میں نہیں چلے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا کارواں چل پڑا ہے۔ نئے پاکستان کی تشکیل کی منزل پر پہنچ کر قوم کو خوشی کی نوید دینگے۔ موروثی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی۔ امریکی ایجنڈا اب پاکستان میں نہیں چلے گا۔ انرجی بحران کا خاتمہ تعلیم سب کے لئے دہشت گردی لاقانونیت کو دفن کرینگے۔ معاشی استحکام کیلئے دورس پالیسیاں مرتب کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ قانون کی بالادستی قائم کرنا اشد ضروری ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں ان کے گھر کو سب جیل بنانے کی بجائے اڈیالہ جیل منتقل کرنا چاہئے تھا۔ ہماری انتخابی مہم دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت انتہائی کامیابی سے چل رہی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں نکالی گئی ریلی سے یہ ثابت ہوا لاہور سمیت پورے پنجاب میں ملک میں تبدیلی کی بگل بج چکاہے۔ مخدوم جاویدہاشمی نے کہاکہ تحریک انصاف کی الیکشن مہم لوگوں کی پرجوش شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عوام ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 257335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257335/مشرف-کے-گھر-کو-سب-جیل-بنانے-کی-بجائے-اڈیالہ-منتقل-کرنا-چاہئے-تھا-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org