QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کا کارکن اس قدر مایوس ہے کہ وہ زرداری کا دفاع کرنے کیلئے تیار نہیں، شاہ محمودقریشی

24 Apr 2013 04:43

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے ملتان میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے35 فیصد ٹکٹیں ایسے نواجوانوں کو دی ہیں جن کی عمریں25سے35سال کے درمیان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ ملک کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے سونامی ناگزیر ہے عمران خان کا چھکا کرپٹ عناصر کو اڑا کرلے جائے گا اور اسمبلیوں میں وہی لوگ جائیں گے جن کے پاس عوام کا حقیقی مینڈیٹ ہوگا۔ پیپلزپارٹی زرداری لیگ بن چکی ہے جس نے ن لیگ کے ساتھ اقتدار کی باریاں بانٹ رکھی ہیں نئے طے شدہ فارمولے کے تحت پیپلزپارٹی اقتدار کے مزے لے چکی ہے اب مسلم لیگ ن کو مرکز اور پنجاب میں جبکہ پیپلزپارٹی کو سندھ کامیاب کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ ملتان میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عوام کی مایوسی دور کرنے کیلئے عمران خان میدان میں آچکے ہیں۔ پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے سیاست کو گالی بنا دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کا کارکن اس قدر مایوس ہےکہ وہ زرداری کا دفاع کرنے کیلئے تیار نہیں ہے اور وہ اپنی جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے پہلی بار ملک میں جماعتی انتخابات کرائے اور اقتدار میں آتے ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ تحریک انصاف نے 35 فیصد ٹکٹیں ایسے نواجوانوں کو دی ہیں جن کی عمریں25سے35سال کے درمیان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 257336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257336/پیپلزپارٹی-کا-کارکن-اس-قدر-مایوس-ہے-کہ-وہ-زرداری-دفاع-کرنے-کیلئے-تیار-نہیں-شاہ-محمودقریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org