QR CodeQR Code

پشاور کے علاقہ سرکی میں دھماکہ، 4 افراد زخمی، دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا

24 Apr 2013 13:41

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق دھماکہ گھر میں ہوا جس کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ دھماکے سے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ سرکی گیٹ میں دھماکہ کے باعث 4 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے ایک گھرکو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ گھر میں ہوا جس کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ دھماکے سے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب پولیس نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے حیات آباد فیز 1 میں مقناطیسی بم حساس ادارے کے انسپکٹر قاضی رشید کی گاڑی میں نصب کر رکھا تھا۔ جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی۔ اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا۔


خبر کا کوڈ: 257494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257494/پشاور-کے-علاقہ-سرکی-میں-دھماکہ-4-افراد-زخمی-دوسرا-بم-ناکارہ-بنا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org