QR CodeQR Code

نواز شریف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں

مسلم لیگ نون انتخابی مہم میں پنجاب حکومت کے وسائل استعمال کر رہی ہے، شیریں مزاری

24 Apr 2013 20:08

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے بارے میں نواز شریف کا بیان الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے گیلپ آف پاکستان کے سروے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ شیریں مزاری کہتی ہیں کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کے بارے میں گیلپ پاکستان کے نتائج مشکوک اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیلپ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر اور وزیراعظم کی کمیٹی برائے ریسرچ کے سربراہ رہے ہیں۔ عوام ایسے کسی جھوٹے سروے پر یقین نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ آر آئی آر ایس کمیونیکیشن کے تازہ سروے کے مطابق پارٹی انتخابات اور 23 مارچ کے جلسے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور وہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بارے میں نواز شریف کا بیان الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ مسلم لیگ نون انتخابی مہم میں پنجاب حکومت کے وسائل استعمال کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 257615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257615/مسلم-لیگ-نون-انتخابی-مہم-میں-پنجاب-حکومت-کے-وسائل-استعمال-کر-رہی-ہے-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org