QR CodeQR Code

مشرف کو بھگانے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، جاوید اقبال

24 Apr 2013 23:27

اسلام ٹائمز: سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے کسی اقدام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے، جعلی وکلاء صفوں میں داخل ہوکر ہمیں بدنام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید اقبال راجہ نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے پرویز مشرف کو کچھ اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے بھگانے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ انہیں دبئی بھیجا جارہا ہے، ایسے کسی اقدام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ ایک سازش کے تحت وکلاء پر حملے کرائے جارہے ہیں۔ جعلی وکلاء صفوں میں داخل کرکے وکلاء کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کے گھر کو سب جیل قرار دینا امتیازی سلوک ہے۔ پاکستان بار کونسل کی مشرف کے حوالے سے قرار داد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ عدالتی سماعت میں ججز کے ساتھ ہیں۔ عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے وہ ضرور انصاف کرینگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے مشرف کیس میں پارٹی بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیسے ویسے بھی چل رہا ہے ضرورت ہوئی تو ضرور فریق بنیں گے۔


خبر کا کوڈ: 257649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257649/مشرف-کو-بھگانے-کی-تیاریاں-مکمل-ہوچکی-ہیں-جاوید-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org