0
Wednesday 24 Apr 2013 22:40

بم دھماکے اور قتل و غارتگری انتخابی ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے، قاری عثمان

بم دھماکے اور قتل و غارتگری انتخابی ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ بم دھماکے اور قتل و غارتگری الیکشن کے ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ سیاست میں گالی اور گولی کی گنجائش نہیں ہے۔ نگران حکومت حالات کو کنٹرول کرے۔ الیکشن کا التواء کسی صورت مفید نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد غیاث، مولانا سید حماد اللہ شاہ، قاضی امین الحق آزاد اور دیگر بھی موجود تھے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہر سیاسی و مذہبی جماعت کو الیکشن میں حصہ لینے اور عوام کے سامنے اپنا پروگرام پیش کرکے ووٹ حاصل کرنے کا آئینی حق ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملوں اور قتل و غارت گری کی شدید مذمت کرنے ہوئے کہا کہ اب جب الیکشن میں صرف چند دن باقی ہیں، بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کے ذریعہ الیکشن کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پائی جانے والی بدامنی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی پالیسیوں کے سبب پروان چڑھی لیکن افسوس ہے کہ پانچ سال تک جمہوریت کے نام پر حکومت کرنے والوں نے پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انہی پالیسیوں کو جاری رکھا۔
خبر کا کوڈ : 257671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش