QR CodeQR Code

شریف برادران نے مشرف کیساتھ معاہدہ کیا اور معافی مانگی، شرجیل میمن

24 Apr 2013 23:02

اسلام ٹائمز: انتخابی مہم کے جلسہ سے خطاب میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے کہا کہ سستی روٹی اور لیپ ٹاپ کے کمیشن کا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جب تک شریف برادران لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کرتے اس وقت تک مکمل انصاف نہیں ہوگا۔ اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈو جام میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کرپشن کیسز پر حکم امتناع سے ثابت ہوتا ہے کہ شریف برادران قومی دولت پر مزے کر رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ شریف برادران نے مشرف کیساتھ معاہدہ کیا اور معافی مانگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آئی جے آئی کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کرائے۔ سیاستدانوں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے۔ سستی روٹی اور لیپ ٹاپ کے کمیشن کا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 257682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257682/شریف-برادران-نے-مشرف-کیساتھ-معاہدہ-کیا-اور-معافی-مانگی-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org