0
Thursday 25 Apr 2013 10:05

ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے، پاک امریکہ، افغانستان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، جان کیری

ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے، پاک امریکہ، افغانستان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ برسلز میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والی بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ مذاکرات امریکہ کی سربراہی میں برسلز کے مضافات میں واقع ٹرومین ہال میں ہوئے اور اس کی میزبانی جان کیری نے کی، جس میں افغان صدر حامد کرزئی اور پاکستانی فوج کے سپہ سالار اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد جان کیری نے کہا کہ "یہ کہنا بجا ہوگا کہ ہم سب یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے ان مذاکرات میں پیش رفت کی۔" انہوں نے کہا کہ "ہم سب کو بہت کام کرنا ہے۔ ہم توقعات بڑھانا نہیں چاہتے یا ایسے وعدے نہیں کرسکتے جو پورے نہ ہوں۔" ان مذاکرات سے ایک دن پہلے نیٹو کے سیکرٹری جنرل آنرس راسموسن نے ایک بار پھر پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے جو افغانستان میں حملے کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان امریکہ اور نیٹو کی طرف سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دباؤ میں ہے اور پاکستان سے اس قسم کے مطالبے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق سہ فریقی مذاکرات میں افغان صدر حامد کرزئی، پاکستانی آرمی چیف جنرل کیانی اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شرکت کی۔ مذاکرات میں افغانستان کی سکیورٹی اور غیر ملکی فوج کے انخلاء پر غور کیا گیا۔ سہ فریقی مذاکرات تین گھنٹے تک جاری رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم نہ ہو سکی۔ دونوں ممالک طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کا شکار رہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کچھ معاملات پر پیش رفت خوش آئند ہے۔
خبر کا کوڈ : 257739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش