QR CodeQR Code

امریکی ہتھیار سازی کے منافع میں اضافہ، سعودی عرب کو میزائل ٹیکنالوجی اور جنگی طیارے دینگے، ہیگل

25 Apr 2013 14:38

اسلام ٹائمز: امریکہ میں ہتھیار بنانے والے اداروں نے توقع سے بڑھ کر منافع اور پہلے سہ ماہی میں اس کی بڑھوتری میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکہ جلد ہی سعودی عرب کو جدید میزائل ٹیکنالوجی اور جنگی طیارے فراہم کرے گا۔ جس سے سعودیہ عرب کا دفاع نہایت مضبوط ہو جائے گا۔ چک ہیگل سعودیہ عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تو ان کا استقبال سعودی نائب وزیر دفاع پرنس فہد بن عبداللہ نے کیا۔ بعد ازاں چک ہیگل اردن کے لئے روانہ ہوگئے۔ چک ہیگل نے اردن کے شہزادے فیصل بن الحسین اور چیئرمین جنرل دفاع مشال الزابین سے مشترکہ ملاقات کی۔ چک ہیگل کے دورہ مشرق وسطٰی کا بہانہ شمالی کوریا سے جنگ کی صورت میں ایران اور شام کی طرف سے ممکنہ امداد کی روک تھام اور مشرق وسطٰی کی حمایت حاصل کرنا بنایا گیا ہے۔ اردن کے بعد ہیگل اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ادھر امریکہ میں ہتھیار بنانے والے اداروں نے توقع سے بڑھ کر منافع اور پہلے سہ ماہی میں اس کی بڑھوتری میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے، یہ بات ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی فوجی اخراجات میں ایک دہائی کے دوران ریونیو میں تیزی سے کمی شروع ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 257865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257865/امریکی-ہتھیار-سازی-کے-منافع-میں-اضافہ-سعودی-عرب-کو-میزائل-ٹیکنالوجی-اور-جنگی-طیارے-دینگے-ہیگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org