QR CodeQR Code

ناجائز اولاد کی سرپرستی جاری، امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان ہتھیاروں کی فراہمی کا حتمی معاہدہ

25 Apr 2013 14:52

اسلام ٹائمز: مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو جدید فوجی ساز و سامان فراہم کریگا، جس میں تابکار شکن میزائل، جدید ریڈار اور ریفیولنگ طیارے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان 10 ارب ڈالر مالیت کا ہتھیاروں کی فراہمی کا حتمی معاہدہ طے پا گیا۔ تل ابیب میں امریکہ اور  صیہونی حکومت کے درمیان دس ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فراہمی کا معاہدہ حتمی شکل اختیار کر گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اور ان کے اسرائیلی ہم منصب لوشے یالون نے دس ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد دونوں وزرائے دفاع نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے اسرائیلی ہم منصب نے اتفاق کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو جدید فوجی ساز و سامان فراہم کرے گا، جس میں تابکار شکن میزائل، جدید ریڈار اور ریفیولنگ طیارے شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 257869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257869/ناجائز-اولاد-کی-سرپرستی-جاری-امریکہ-اور-صیہونی-حکومت-کے-درمیان-ہتھیاروں-فراہمی-کا-حتمی-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org