0
Friday 26 Apr 2013 00:02

الیکشن میں اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درمیان ہے، چوہدری نثار علیخان

الیکشن میں اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درمیان ہے، چوہدری نثار علیخان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک سازش کے تحت الیکشن میں اتارا گیا ہے جس کا مقصد مسلم لیگ نون کے ووٹ کو تقسیم کرنا ہے۔ راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے والا سیاست نہیں کر سکتا، عمران خان! اللہ کی پاک ہستی کو سیاست سے دور رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، الیکشن میں اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درمیان ہے، بلے کو ایسے ہی میدان میں اتار دیا گیا ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ موجودہ الیکشن روایتی نہیں بلکہ ملک بچانے کے ہیں، عوام نواز لیگ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پانچ سال عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، بہت کم لوگ زرداری کو دوبارہ صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں بہت سے قبضہ گروپ سرگرم ہیں، اسی وجہ سے پی پی 6 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 258003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش