QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی سے بے وفائی کرنے والے اس بار بھی ناکام ہونگے، فریال تالپور

26 Apr 2013 12:08

اسلام ٹائمز: جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ نے کہا کہ آج بھی شہید بے نظیر بھٹو عوام سے یہی کہہ رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب اور سرخرو کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق میرو خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ آج بھی شہید بے نظیر بھٹو عوام سے یہی کہہ رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب اور سرخرو کریں۔ فریال تالپور نے عوام سے اپیل کی کہ 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں گھروں سے نکل کر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور تاریخ کا ایک نیا باب ریکارڈ کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 258073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258073/پیپلز-پارٹی-سے-بے-وفائی-کرنے-والے-اس-بار-بھی-ناکام-ہونگے-فریال-تالپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org