QR CodeQR Code

مسلم لیگ فنکشنل اور پیپلز مسلم لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا

26 Apr 2013 14:48

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ فنکشنل لیگ تھرپارکر میں این اے 29 این اے 230، پی ایس 60، پی ایس 61، پی ایس 62، پی ایس 63 اور بدین میں پی ایس 58 پر پیپلز مسلم لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل اور پیپلز مسلم لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ کراچی میں گذشتہ روز مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا اور پیپلز مسلم لیگ کے سربراہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی ملاقات ہوئی جس میں انتخابی اتحاد پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنکشنل لیگ تھرپارکر میں این اے 29 این اے 230، پی ایس 60، پی ایس 61، پی ایس 62، پی ایس 63 اور بدین میں پی ایس 58 پر پیپلز مسلم لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی جبکہ پیپلز مسلم لیگ بدین میں این اے 224 اور 225 پی ایس 55، 56 اور پی ایس 57 پر فنکشنل لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماوٴں نے میرپورخاص اور عمرکوٹ میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ فنکشنل نے تھرپارکر میں آج ہونے والے جلسے ملتوی کردیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 258141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258141/مسلم-لیگ-فنکشنل-اور-پیپلز-کے-درمیان-سیٹ-ایڈجسٹمنٹ-پر-اتفاق-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org