0
Friday 26 Apr 2013 15:35

نواز شریف کی سعودی سفیر سے خصوصی ملاقات، سیاسی حلقے تشویش میں متبلا

نواز شریف کی سعودی سفیر سے خصوصی ملاقات، سیاسی حلقے تشویش میں متبلا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز الغدیر نے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں نواز شریف سعودی سفیر سے ملاقات کے لیے لاہور سے خصوصی طور پر اسلام آباد پہنچے، جہاں انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سعودی سفیر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق اس موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال کے علاوہ آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سفیر سے مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف کی ملاقات نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کی سعودی عرب کے سفیر سے خصوصی ملاقات نے ایسے وقت میں جبکہ ہر طرف انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، سیاسی حلقوں سمیت سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پہلے ہی دبے لفظوں میں سعودی سفیر کی بھاگم بھاگ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی کئی ٹاک شوز میں سعودی عرب کی انتخابی عمل میں مداخلت کی طرف اشارہ کرچکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے قریب یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور امکان ہے کہ متحدہ دینی محاذ سمیت جماعت اسلامی اور دیگر دیوبند جماعتوں کو نواز شریف کی حمایت پر مجبور کیا جائے۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کی انتخابی سرگرمیوں نے نون لیگ کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور ملک بھر میں فتح کی نوید سنانے والوں کو پنجاب میں بھی واضح شکست نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 258149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش