QR CodeQR Code

امریکی سفیر ایک روزہ دورے پر اچانک کوئٹہ پہنچ گئیں

13 May 2010 19:44

اسلام ٹائمز:این ڈبلیو پیٹرسن سیسنا طیارے کے ذریعے صوبائی دارلحکومت پہنچیں،جہاں انہوں نے کمانڈرن سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل جاوید ضیاء سے ملاقات کی


کوئٹہ:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سفیر ایک روزہ دورے پر اچانک کوئٹہ پہنچ گئیں۔این ڈبلیو پیٹرسن سیسنا طیارے کے ذریعے صوبائی دارلحکومت پہنچیں،جہاں انہوں نے کمانڈرن سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل جاوید ضیاء سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی اور اسپیکر اسمبلی اسلم بھوتانی سے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے وزیر اعلی بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ سے خطے کی سیاسی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



Share on Facebook


خبر کا کوڈ: 25817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/25817/امریکی-سفیر-ایک-روزہ-دورے-پر-اچانک-کوئٹہ-پہنچ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org