0
Saturday 27 Apr 2013 00:18

عمران خان اپنا قد کاٹھ دیکھ کر کسی کو چیلنج کریں تو بہتر ہوگا، چوہدری نثار

عمران خان اپنا قد کاٹھ دیکھ کر کسی کو چیلنج کریں تو بہتر ہوگا، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ مسلم ليگ نون کے رہنماء چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ نگران حکومت کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات کا انعقاد ایک معجزہ ہوگا، موجودہ نگران سیٹ اپ کو پیپلزپارٹی حکومت کا تسلسل اور آصف زرداری کی بی ٹیم کہنا غلط نہیں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ڈٹ کر انتخابات ميں حصہ ليں گے اور عوامی حمایت سے جیتیں گے، جتنی سیٹیں بھی ملیں ایجنڈا عوام میں مایوسی کا خاتمہ اور ملک کو خوشحال بنانا ہے، چوہدری نثار نے کہا کہ بدقسمتی سے نگران حکومت آصف زرداری اور ایوان صدر کے سائے سے نہیں نکل سکی، پنجاب میں آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلٰی حکام کو تبدیل کرنے پر اعتراض نہیں، اعتراض یہ ہے کہ ان کی جگہ پیپلزپارٹی اور قاف لیگ کے نامزد کردہ لوگ لائے گئے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنا قد کاٹھ دیکھ کر کسی کو چیلنج کریں تو بہتر ہوگا، کہاں وہ شخص اور ان کی جماعت جو 20 سال میں صرف ایک نشست حاصل کرسکی، عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست پرویز مشرف کی بدولت ملی تھی۔ عمران خان نے اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے نواز شریف کو چیلنج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 258194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش