QR CodeQR Code

داریل تانگیر کو ضلع بنایا جائے، مولانا سرور شاہ

27 Apr 2013 02:19

اسلام ٹائمز: جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت جانبدارانہ سرگرمیوں سے باز رہیں اور پورے خطے کی بہتری کے لیے کام کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے اراکین قانون ساز اسمبلی مولانا سرور شاہ اور رحمت خالق نے کہا ہے کہ سب ڈویژن داریل اور تانگیر کو ضلع بنانے کی قرارداد سابقہ اور موجودہ دونوں اسمبلیوں سے پاس ہوچکی ہے لہٰذا جلد از جلد اس قراردادوں کی روشنی میں داریل تانگیر کو ضلع بنایا جائے، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے۔ وہ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان  کے 27 اجلاس کے تیسرے روز وقفہ سوالات کے دوران بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شگر اور کھرمنگ کی آبادی اور رقبہ داریل اور تانگیر سے بہت ہی کم ہے پھر بھی ان کو اضلاع بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ ہمارا مطالبہ ابھی تک تسلیم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جانبدارانہ سرگرمیوں سے باز رہیں اور پورے خطے کی بہتری کے لیے کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 258228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258228/داریل-تانگیر-کو-ضلع-بنایا-جائے-مولانا-سرور-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org