0
Friday 26 Apr 2013 22:45

تحریک طالبان نے اے این پی کی کارنر میٹنگ پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

تحریک طالبان نے اے این پی کی کارنر میٹنگ پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں سائٹ ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ یہ بات کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسوں پر حملے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ بم دھماکہ بشیر جان کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا جہاں پر اے این پی کے امیدوار برائے صوبائی حلقہ 93 بشیر جان کو کارنر میٹنگ سے خطاب کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 258245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش