QR CodeQR Code

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

27 Apr 2013 00:22

اسلام ٹائمز: سابق صدر کے وکیل سلمان صفدر نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تبدیل کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ سابق صدر جسمانی ریمانڈ کی مدت فارم ہاؤس سب جیل میں ہی گزاریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بےنظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر اس مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کی تحویل میں دے دیا ہے۔ سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد اس مقدمے کی تفتیش وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کر رہی ہے۔ سابق صدر کو سخت حفاظتی حصار میں خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن کے روبرو پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے پرویز مشرف کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ ایف آئی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردی اور قتل کا مقدمہ ہے، پرویز مشرف سے تفتیش ضروری ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تبدیل کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ سابق صدر جسمانی ریمانڈ کی مدت فارم ہاؤس سب جیل میں ہی گزاریں گے۔ ایف آئی اے سب جیل میں ہی پرویز مشرف سے تفتیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 258263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258263/خصوصی-عدالت-نے-پرویز-مشرف-کو-4-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-پر-ایف-آئی-اے-کے-حوالے-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org