0
Saturday 27 Apr 2013 00:51

کون مخلص ہے اور کون جعلی، 11 مئی کو عوام فیصلہ کرے گی، نواز شریف

کون مخلص ہے اور کون جعلی، 11 مئی کو عوام فیصلہ کرے گی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ملک کا پچھلے پانچ سال میں جو حشر ہوا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا سب مل کر ہمیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اقتدار ملا تو عوام کے تمام مطالبات پورے کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مطالبات کی منظوری کے لئے ن لیگ کو ووٹ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا ملک کا پچھلے پانچ سال میں جو حشر ہوا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا سب مل کر ہمیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اقتدار ملا تو عوام کے تمام مطالبات پورے کریں گے کیونکہ پچھلے پانچ سال میں پاکستان معاشی ترقی کی دوڑ میں سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا اب 11 مئی کو عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ کون مخلص اور کون جعلی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا مداری اور کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرتے صرف مجھے نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے خلاف اشہتارات چلائے جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر زرداری صاحب نے روزانہ قوم کو دو گھنٹے دیئے ہوتے تو آج آپ لوگوں کا یہ حال نہ ہوتا۔ نواز شریف نے کہا ہمارے دور اقتدادر میں دہشت گردی نام کی کوئی چیز نہیں تھی اور کراچی میں امن و امان کی صورت بہت بہتر تھی اور آج ملک میں کی دہشت گردی عروج پر ہے اور روشنیوں کا شہر اب تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے کال کوٹھری میں ڈال دیا گیا اور میری فیملی کے کسی فرد کو نہیں ملنے دیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ہمارے دور میں بلوچستان میں بدامنی نہیں تھی اور نہ ہی لوڈشیڈنگ تھی بلکہ بھارت ہم سے بجلی مانگ رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 258284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش