0
Saturday 27 Apr 2013 03:26

پشاور، طوفانی بارش کے باعث 3 خواتین جاں بحق، 8 بچے زخمی

پشاور، طوفانی بارش کے باعث 3 خواتین جاں بحق، 8 بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں طوفانی بارش کے باعث دو مختلف حادثات میں تین خواتین جاں بحق اور مدرسہ کے آٹھ بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تیز آندھی کے باعث پشاور کے علاقہ چنگڑ آباد میں بجلی کی تار ٹوٹ گئی۔ جس سے نادیہ اور تبو نامی دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمی لڑکیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔ دوسرا حادثہ ارمڑ میں رونما ہوا۔ جہاں ایک گھر کی چھت گرنے سے جواں سال نازو نامی خاتون جاں بحق ہوئی۔ اسی طرح حیات آباد میں ایک مدرسہ کی چھت گرنے سے 8 بچے زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 258316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش