QR CodeQR Code

عمران خان کا میاں نواز شریف کو ایک بار پھر مناظرے کا چیلنج

27 Apr 2013 20:00

اسلام ٹائمز: بہاولپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ زرداری نے جو لوٹنا تھا لوٹ لیا۔ میاں صاحب آپ نے زرداری کو تمام تر مدد فراہم کی۔


اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے میاں نواز شریف کو ایک بار پھر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب! خدا کے واسطے اتنا نہ ڈرو، تھوڑا سا تو حوصلہ کرو، بہاول پور کے ڈرنگ اسٹیڈیم کے ہاکی گراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میاں صاحب! گیدڑ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، آپ اور آپ کے چھوٹے بھائی ہر جلسے میں تجربے کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔ میاں صاحب! آپ کے تجربے سے اللہ بچائے، آپ کے تجربے سے آپ کی فیکٹریاں تو بڑھ گئیں مگر قوم کا کیا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ او میرے میاں صاحب جان دیو، جو 5 بار نہیں کرسکے، چھٹی بار کیا کرو گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت صوبے بجلی خود پیدا کرسکتے ہیں۔ میاں صاحب آپ نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ عمران خان نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے جو لوٹنا تھا لوٹ لیا۔ میاں صاحب آپ نے زرداری کو تمام تر مدد فراہم کی۔


خبر کا کوڈ: 258489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258489/عمران-خان-کا-میاں-نواز-شریف-کو-ایک-بار-پھر-مناظرے-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org