0
Saturday 27 Apr 2013 21:08

اسلام بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، قاری عثمان

اسلام بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ نگران حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ بم دھماکے قتل و غارت انتخابات ملتوی کرنے کی سازش ہے۔ اسلام بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مومن آباد بم دھماکے میں جاں بحق ہونے وا لے مفتی نظام الدین کے بھائی جمعیت علماء اسلام کے بزرگ رہنماء ڈاکٹر عزیر الدین اور دیگر کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو، اہل خانہ سے اظہار تعزیت، جے ٹی آ ئی سائٹ ٹاﺅن کے دفتر میں جماعتی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر عزیز الدین اور دیگر جاں بحق ہونے والے لوگوں کی نماز جنازہ ان کے بھائی مولانا رحمان الدین شامزئی کی امامت میں ادا کی گئی۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ بجٹ کا بڑا حصہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر خرچ ہوتا ہے، ہماری ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں اتنا بارود شہر میں کہاں سے لایا جا رہا ہے۔ سابقہ حکومت کی طرح نگران حکومت بھی قیام امن اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ سیاسی و مذہبی رہنماﺅں سے سیکورٹی کو واپس لیکر انہیں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مومن آباد بم دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اسلام بے گناہوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پے در پے بم دھماکے اور قتل و غارت انتخابات کو ملتوی کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مومن آباد بم دھماکے کی فوری تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں اب صرف چند دن باقی ہے لیکن سیاسی و مذہبی رہنماﺅں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں اور انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 258569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش