QR CodeQR Code

کوئٹہ، سبی اور کیچ میں بم دھماکوں کے ذریعے انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش

27 Apr 2013 22:37

اسلام ٹائمز: ضلع کیچ میں نیشنل پارٹی کے امیدوار عظیم بلیدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ سبی میں جماعت اسلامی کے دفتر کے قریب بم دھماکہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابی امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کیچ میں نیشنل پارٹی کے امیدوار عظیم بلیدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ کیچ انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر دستی بم بھینکا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں بھی نامعلوم افراد نے نیشنل پارٹی کے ایک انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ سبی میں جماعت اسلامی کے دفتر کے قریب بم دھماکہ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 258582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258582/کوئٹہ-سبی-اور-کیچ-میں-بم-دھماکوں-کے-ذریعے-انتخابی-سرگرمیوں-کو-نشانہ-بنانے-کی-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org