0
Sunday 28 Apr 2013 00:20

اقتدار سے زیادہ پاکستان کا مفاد عزیز، آئندہ حکومت کی تیاری کرلی ہے، نواز شریف

اقتدار سے زیادہ پاکستان کا مفاد عزیز، آئندہ حکومت کی تیاری کرلی ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے اقتدار سے زیادہ پاکستان کا مفاد عزیز ہے۔ ہمیں ایسا پاکستان چاہئے جو ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہو۔ آئندہ کی حکومت کیلئے تیاری کرلی۔ غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضے فراہم کریں گے۔ شکاری چھپ چھپ کر شکار کرنے آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے شیر کی کامیابی کا دن 11 مئی لکھ دیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج کا جلسہ نوجوانوں کا ہے۔ جڑانوالہ کے عوام کا جذبہ دیکھ کرخوشی ہو رہی ہے۔ یہ جذبہ ہمیشہ جیتنے والوں کا ہوتا ہے۔ شکاری چھپ چھپ کر شکار کرنے آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے شیر کی کامیابی کا دن 11 مئی لکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی میں پاکستان ایٹمی قوت بنا تھا۔ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کیلئے رقم کی پیشکش کی گئی۔ امریکی صدر سے کہا کہ پاکستانی قوم غیور اور خود دار قوم ہے۔
 
نواز شریف نے کہا کہ 11 مئی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے والی ہے۔ ہم نے آئندہ کی حکومت کیلئے تیاری کرلی ہے۔ اقتدار میں آکر جڑانوالہ کو ضلع بنادیں گے۔ غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ ہنر مند نوجوانوں کو لاکھوں روپے کے قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنے کاروبار شروع کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی، پاکستان کیلئے کچھ کرکے دکھایا ہے۔ پاکستان کی خدمت بھی کی۔ گزشتہ 5 سال کے دوران پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہوا۔ سربراہ ن لیگ نے کہا کہ اگر ہماری حکومت کا تختہ نہ الٹا ہوتا تو ملک میں یہ بدحالی نہ ہوتی۔ ہمیں ایسا پاکستان چاہئے جو ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہو۔ مجھے اقتدار سے زیادہ پاکستان کا مفاد عزیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 258605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش