QR CodeQR Code

کراچی میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات نواز شریف سے کی جائے، شرجیل میمن

28 Apr 2013 00:36

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف طالبان عناصر کے سربراہ ہیں، یہ عناصر ان ہی کی زیرسرپرستی دہشت گردی کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات نواز شریف کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی دھماکوں پر ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف طالبان عناصر کے سربراہ ہیں، یہ عناصر ان ہی کی زیرسرپرستی دہشت گردی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرے، ایک طرف تو دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ ہے تو دوسری طرف ہمیں اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے این پی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم تینوں لبرل اور نواز شریف کی مخالف جماعتیں ہیں اور ان تینوں جماعتوں کی ذہنی ہم آہنگی ن لیگ سے نہیں ملتی، اس ہی لئے ان تین جماعتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 258627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258627/کراچی-میں-ہونے-والے-دھماکوں-کی-تحقیقات-نواز-شریف-سے-جائے-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org