QR CodeQR Code

ملتان، مرکزی تنظیم لائسنسداران کے زیراہتمام عراق میں پھنسے ہوئے زائرین کے حق میں مظاہرہ

28 Apr 2013 05:25

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ عراق کی سرحد پر پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کو باحفاظت واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم لائسنسداران امام حسین علیہ السلام کے زیراہتمام عراق کی سرحد پر پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کی باحفاظت واپسی کے لیے نگران حکومت کے خلاف امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تنظیم کے صدر مزین عباس چاون اور شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کی۔ مظاہرین نے نگران حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عراق کی سرحد پر پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کو باحفاظت واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔ رہنمائوں کا کہناتھا کہ عراق کے بارڈر پر پھنسے زائرین کسمپرسی کی زندگی گزارراہے ہیں حکومت نے فی الفور اقدامات نہ کیے نقصان کا خطرہ ہے۔ مظاہر ے میں تنظیم کے رہنما سید موسی رضا بخاری، امتیاز حسین صدیقی، مسرت عباس اور دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 258647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258647/ملتان-مرکزی-تنظیم-لائسنسداران-کے-زیراہتمام-عراق-میں-پھنسے-ہوئے-زائرین-حق-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org