0
Saturday 15 May 2010 09:10

پاکستان کو مزید اقدامات کرنا ہونگے،شدت پسند امریکا پر کامیاب حملے کر سکتے ہیں،ہلیری

پاکستان کو مزید اقدامات کرنا ہونگے،شدت پسند امریکا پر کامیاب حملے کر سکتے ہیں،ہلیری
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پاکستان سے پھر"ڈور مور"کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو قبائلی علاقوں میں جلد آپریشن شروع کر کے مزید اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ امریکا کو خدشہ ہے کہ پاکستان سے شدت پسند اس پر کامیاب حملے کر سکتے ہیں۔امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو مشترکہ طور پر ایک ہی دشمن کا سامنا ہے،انتہا پسند مساجد،مارکیٹوں اور پرہجوم مقامات پر معصوم لوگوں کو قتل کر رہے ہیں،اس لئے امریکی عوام اور اس کی حکومت کو دہشت گردوں کی کارروائیوں پر تشویش ہے۔لیکن امریکا کا یہ بھی خیال ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ 
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر ناکام بم حملے کے حوالے سے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ حملہ ناکام ہو گیا،لیکن تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان سے مکمل تعاون فراہم ہو رہا ہے اور پاکستان نے امریکا کو بہت سی معلومات فراہم کی ہیں۔پاک امریکا تعلقات پر ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات بہتر ہوئے ہیں،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،تاہم بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مزید کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ہلیری نے کہا کہ نیویارک واقعے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردی اب بھی بڑا خطرہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 25870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش