0
Sunday 28 Apr 2013 20:02

سربجیت سنگھ کا علاج انڈیا میں کرانے کی اجازت دی جائے، سکھبیر کور کا مطالبہ

سربجیت سنگھ کا علاج انڈیا میں کرانے کی اجازت دی جائے، سکھبیر کور کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کی بیوی سکھبیر کور نے جناح اسپتال لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے شوہر کو بھارت میں علاج کرنے کی اجازت دی جائے۔ پاکستان ہائی کمیشن دہلی سے ایمرجنسی بنیادوں پر ویزا حاصل کرنے کے بعد بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور، بیوی سکھبیر کور اور دو بیٹیاں پونم دیپ اور سواپن دیپ واہگہ باڈر کے راستے پاکستان پہنچے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربجیت سنگھ کی بیوی سکھبیر کور نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس کے شوہر کو بھارتی ہسپتال میں علاج کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے شوہر کا اپنی نظروں کے سامنے علاج ہوتا دیکھ سکیں اور اُن کی خدمت کر سکیں، سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور کا کہنا تھا کہ اُن کو اس بات سے بالکل فکر نہیں کہ اس کے بھائی کے علاج میں پاکستانی سرکار کوئی کسر چھوڑ رکھے گی۔
 
دلبیر کور کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی کے لیے دکھ بنجنی بیری اور ہرمندر کا پرشاد لائی ہیں جو وہ سربجیت سنگھ کے ہونٹوں پر لگائے گی اور وہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا، سربجیت سنگھ کی بیٹی سواپن دیپ کا کہنا تھا کہ کل انہوں نے اجمیر شریف میں بھی دعا کروائی ہے، اس کے باپ کے لیے کروڑوں پاکستانی اور ہندوستانی دعا کر رہے ہیں ہم سب کی دعائیں رنگ لائینگی، ایک سوال پر سواپن دیپ کا کہنا تھا کہ اس کے باپ نے اسے خط کے ذریعے بتایا تھا کہ اسے جیل میں دھمکیاں مل رہی ہیں، میں اپنے باپ کی صحت یابی کےلیے ننکانہ صاحب بھی جا کر دعا کرونگی، سربجیت سنگھ کی دوسری بیٹی پونم دیپ کا کہنا تھا کہ اس کو انتہائی دکھ ہے کہ وہ اپنے باپ کو زخمی حالت میں ملنے آئیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے ریکارڈ مدت میں سربجیت کے اہلخانہ کو ویزے جاری کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 258839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش